برمنگھم،جماعت اسلامی کے زیراہتمام میلادالنبیۖ کاجلوس نکالاگیا
  12  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام عظیم الشان میلاد جلوس سخت برف باری میں نکالا گیا جس میں جید علمائے کرام، مبلغین دعوت اسلامی، ثناء خوانان مصطفی اور عشاقان رسول کے علاوہ بہت سے بچوں نے بھی شرکت کی۔ جلوس فیضان مدینہ بورڈزلے گرین سے شروع ہوتا ہوا برمنگھم کی مختلف شاہراہوں اور الم راک روڈ براستہ واپس بورڈزلے گرین فیضان مدینہ میں ختم ہوا۔ تمام راستے پر مرحبا یا مصطفی ۖ، لبیک یا رسول اللہ، جشن میلاد مصطفیۖ، دیکھو دیکھو کون آیا محمد ۖ عربی کا دن ایام تاجدار ختم نبوت زندہ باد، آقا کی آمد، مکی کی آمد مرحبا جیسے نعرہ سے برمنگھم کی فضاؤں سے گونجتی رہی، راستے کے دونوں جانب لوگ گھروں سے نکل کر جلوس کے شرکاء کو خوش آمدید کرتے رہے۔ جلوس کے شرکاء کا دید قابل رشک رہا سخت سردی اور برف باری میں اتنی بڑی تعداد میں شرکاء تقریباً دو گھنٹے برمنگھم کی سڑکوں پر آقا علیہ السلام کا جشن میلاد مصطفی مناکر آقا علیہ السلام کی عظمتوں اور محبتوں کا اظہار کر رہے تھے جلوس کے آغاز اور اختتام پر مبلغ دعوت اسلامی نے خصوصی دعا بھی کروائی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved