پیر‬‮   22   جنوری‬‮   2018
کیا امریکہ پاکستان میں کوئی کارروائی کرنے والا ہے؟؟؟امریکی جنرل نے پاکستانی آرمی چیف کو فون پر اطلاع دے دی
  12  جنوری‬‮  2018     |     اہم خبریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹ کے ایک رکن جوزف ووٹل نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق امریکی سینیٹر جنرل جوزف ووٹل نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اور امریکہ کی جانب سے معطل کی جانے والی امداد پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ امریکی سینیٹر جوزف کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال عارضی ہے۔ امریکہ صرف افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف پاکستان کے تعاون

سے دہشتگردوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائیاں چاہتاہے۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں امریکہ پاکستان کے خلاف کسی یکطرفہ کارروائی کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہے۔ گفتگو کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا ہے کہ پوری قوم سمجھتی ہے کہ دہائیوں کے تعاون کے بعد امریکہ نے ہمیں دھوکا دیا ہے۔آرمی چیف کا کہناہےکہ پاکستان امریکہ کو امداد بحال کرنے کا نہیں کہے گا۔ پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کی اپنے ملک واپسی ناگزیر ہے۔پاک فوج ہر رنگ نسل اور مذہب کے دہشتگردوں کو مساوی بنیادوں پر کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اپنے سٹیک ہولڈرز کی مدد اور تعاون سے دہشتگردی کے خلاف مخلصانہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
77%
ٹھیک ہے
23%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved