دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کا نشانہ بنا ڈالا۔۔شہادت کی اطلاع مل گئی
  12  جنوری‬‮  2018     |     اہم خبریں

شمالی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک)فاٹا کی ایجنسی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقہ سروبی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں سپاہی امان اللہ شہید جبکہ حوالدار فضل عباس اور سپاہی نفیس زخمی ہوئے۔دھماکے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے

میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے میرعلی میں بارودی سرنگ کے اس دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لائقِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز قوم کے اصل ہیروز ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے شہدا کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved