پاکستان میں لرزہ خیز واقعہ ۔بھاری جانی نقصان ہو گیا
  12  جنوری‬‮  2018     |     اہم خبریں

کھاریاں (مانیٹرنگ ڈیسک) کھاریاں جی ٹی روڈ پر یو بی ایل بینک کے سامنے ٹرالر، رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت تین جاں بحق۔ جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جاں بحق ہونے والوں کی ڈیڈ باڈیاں لواحقین نے وصول کرلیں جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال کھاریاں میں طبی امداد دی گئی جاں بحق ہونے والوں

میں آسیہ بی بی ساکن جنڈانوالہ، کامران شہزاد ساکن مرالہ اور ساجدہ ساکن چنن شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں نسیم بی بی جنڈانوالہ، عبدالعزیز لاہور اور نسیم اختر ساکن لاہور شامل ہیں ایدھی اور ریسکیو1122کے ذریعے جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا تھانہ صدر کھاریاں کی پولیس اور موٹر وے پولیس بھی موقع پر موجود تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved