مسلم لیگ (ن) کے دوٹکڑوں میں تقسیم ہو گئی
  12  جنوری‬‮  2018     |     اہم خبریں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان مسلم لیگ (ن) قائد ایوان کے انتخاب کے مسئلے پر دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ایک گروپ کی قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے مرکزی سینئر نائب صدر وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ق )کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابقہ ڈپٹی اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کررہے ہیں 13جنوری کو قائد ایوان کا انتخاب اب بلا مقابلہ ہونے کا خواہاں چکنا چور ہوگیا اب ایک گروپ کی قیادت سردار یعقوب خان ناصر ،سابقہ وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی حمایتی ارکان اسمبلی ،پشتونخواملی عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی کرے گی

دوسری جانب مسلم لیگ (ق )،مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے ارکان قائد ایوان کیلئے مسلم لیگیوں کو ووٹ دینگے اس طرح بلوچستان میں بلامقابلہ قائد ایوان کا خواب چکنہ چور ہوگیا اور اب مقابلہ ہوگا اورمسلم لیگ (ن) دوحصوں میں تقسیم ہوگئی ایک حصے کی قیادت سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کرینگے جن کیساتھ نواب ثناء اللہ زہری کے حامی ارکان ہونگے اور نیشنل پارٹی ،پشتونخواملی عوامی پارٹی بھی ہوگی جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ق )،مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے ارکان ہونگے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کیلئے ابھی تک ایک دن اور ایک رات باقی ہے دونوں گروپوں کی جانب سے قائد ایوان کی نشست پر اپنا امیدوار کھڑا کرنے کے اعلان کیساتھ ہی کوئٹہ میں سیاسی سرگرمیاں اضافہ ہوگیا ہے اور توڑ جوڑ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا اب فیصلہ اسمبلی کے فلور پر ہوگا کہ بلوچستان کا نیا وزیراعلی کون ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved