نواز شریف کس مشن پر کام کرنا شروع ہو گئے؟؟؟پاکستان کو دو ٹکڑے کرنے والے سب سے بڑے غدار کو سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کر دیا۔۔پوری قوم حیران
  12  جنوری‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف شیخ مجیب الرحمن کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے سے پہلے اس کی بیٹی اور بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم حسینہ واجد کا پاکستان دشمن کردار بھی سامنے رکھیں، حسینہ واجد جب سے وزیراعظم بنی ہیں بنگلہ دیش میں پاکستان کے حامیوں کو چن چن کر پھانسیاں دے رہی ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حسینہ واجدنے ملکی اور عالمی قوانین کو بالائے طاق رکھ کر بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مولانا مطیع الرحمن نظامی، سیکرٹری جنرل علی احسن مجاہد، سیکرٹری اطلاعات عبدالقادر ملا، اسلامی ماہر معیشت میر محمد قاسم اور سابق سپیکر بنگلہ دیش اسمبلی فضل القادر چودھری کے صاحبزادے صلاح الدین عبدالقادر کو پھانسیاں دی ہیں،

مولانا محمد اعظم کو نوے سال کی عمر میں نوے سال عمر قید کی سزا سنا دی گئی اور وہ جیل ہی میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جانب سے شیخ مجیب الرحمن کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے سے یہ بات بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ نوازشریف نے بطور وزیراعظم کیوں ان پھانسیوں پر کوئی سخت ردعمل ظاہرنہیں کیا تھا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ شیخ مجیب الرحمن اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں لیکن ان کی بیٹی پاکستان دشمنی میں اپنے باپ سے بھی آگے بڑھ چکی ہیں، نوازشریف شیخ مجیب الرحمن کی تعریف کے پردے میں حقیقتاً اس کی بیٹی حسینہ واجد کے پاکستان دشمن کردار کی تعریف کر رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے اور ہر پاکستانی کو ان کے ملک دشمن رویے سے سخت تکلیف پہنچی ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف شیخ مجیب الرحمن کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے سے پہلے اس کی بیٹی اور بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم حسینہ واجد کا پاکستان دشمن کردار بھی سامنے رکھیں، حسینہ واجد جب سے وزیراعظم بنی ہیں بنگلہ دیش میں پاکستان کے حامیوں کو چن چن کر پھانسیاں دے رہی ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved