جمعہ‬‮   19   جنوری‬‮   2018
زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت : ترجمان پنجاب حکومت نے قاتل کی گرفتاری کے متعلق قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی
  12  جنوری‬‮  2018     |     اہم خبریں

لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ زینب کیس کی تحقیقات کے دوران ملنے والے سراغ کی بنیاد پر کہہ سکتے ہیں کہ ہم ملزم کے قریب پہنچ گئے ہیں اور وہ جلد کیفر کردار تک پہنچے گا۔قصور میں صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرس کے دوران پنجاب حکومت کے ترجمانملک محمد احمد خان نے کہا کہ ایک ہی علاقے میں اس طرح کے واقعات ہونا افسوسناک ہے، ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ عوام میں غم و غصہ تھا ان کے دکھ کا مداوا ہونا چاہیے تھا، پولیس اہلکاروں کو مظاہرین پر فائرنگ نہیں کرنی چاہیے تھی۔ پولیس کی جانب سے فائرنگ پر وزیراعلیٰ پنجاب نےفوری ایکشن لیا۔ واقعے میں ملوث شخص کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں، ملنے والے سراغ کی بنیاد پر کہہ سکتے ہیں ہم ملزم کے قریب پہنچ گئے ہیں، وہ جلد کیفر کردار تک پہنچے گا، 24 گھنٹے میں ہونے والی تحقیقات سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ زینب کے قاتلوں کو پکڑا جانا چاہیے اور اسے قرارواقعی سزا ملنی چاہیے، ہمیں شہر کے امن کو خراب نہیں کرنا ہے

بلکہ اس مصیبت کا خاتمہ کرنا ہے،شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ املاک کو نقصان نہ پہنچائیں، تحقیقاتی اور تفتیشی اداروں کا امن بحال کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیر اعلیٰ پنجاب ذاتی طور پر کیس کی نگرانی کررہے ہیں، وہ واقعے کی تحقیقات اور امن وامان کی بحالی کو بھی دیکھ رہےہیں۔ کچھ مشتبہ افراد کو پکڑا گیاہے، جلد ہی اہم اعلان کریں گے۔ وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ قصور واقعات میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔جبکہ دوسری جانب اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ آج قصور میں جوحالات ہیں وہ افسوسناک ہیں، واقعے پر شہبازشریف سخت پریشان اورافسردہ ہیں۔مزید تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے اپنے بیان میں کہا کہ قصور واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، آج قصور میں جوحالات ہیں وہ افسوسناک ہیں، واقعے پر شہباز شریف سخت پریشان اورافسردہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نےملزم کو پکڑنے کی سخت ہدایت کی ہے۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ قصور واقعے میں ملوث ملزم کو پکڑ کرقرار واقعی سزادی جائیگی، ملزم کو پکڑنےکیلئے فرانزک ٹیم بھی دن رات کام کررہی ہے، ہمیں مل کر قصور کے لوگوں کو اس مصیبت سےنجات دلاناہے۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ عوام ہمارےساتھ تعاون اورملزم کوپکڑنےمیں مددکریں، قصورواقعے پر کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے، امید ہے قصور واقعے کےاصل ملزم کو جلد سزاملےگی۔انکا کہنا تھا کہ قصور شہر کے امن کو دوبارہ بحال کرنے کیلئےکوشاں ہیں، قصور واقعے کے ملزم کی گرفتاری کی خبر جلد آپ کو دینگے، جہاں حکومت کی ذمہ داری وہاں عوام کی بھی ذمہ داری ہے، ہمارامقصدکسی کی دل آزاری کرنانہیں ہے۔رانا مشہود نے کہا کہ سانحہ قصور پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved