زینب کے قاتلوں کوسرعام پھانسی دی جائے،راجہ سجاول حسین
  12  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

اولڈھم(محمد فیاض بشیر) دنیا میں انسان کو رب العالمین نے اشرف المخلوقات بناکر بھیجا ہے اس کی سب سے بڑی اور بنیادی وجہ یہ ہے کہ انسان عقل، سوچ، سمجھ بوجھ رکھتا ہے جبکہ حیوان اسکے برعکس ہے اور جب انسان عقل و سوچ کو بالائے طاق رکھ دیتا ہے تو وہ حیوانوں سے بھی بدتر ہوجاتا ہے۔ لاہور کے علاقہ قصور میں بے قصور، معصوم اور پھول جیسی ننھی بچی زینب کو وحشی درندے نے جنسی ہوس کا نشانہ بناکر جان سے مار کر لاش کو کچرے میں پھینک دیا۔ دل خون کے آنسو روتا ہے، ذہن سخت کرب میں مبتلا ہے اور نیند بھی اڑ گئی ہے اسکا احساس، دکھ درد اور رنج وہی سمجھ سکتا ہے جس کی اپنی اولاد زینب جیسی ہو، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔ ان دُکھ بھرے جذبات کا اظہار اولڈھم کی سیاسی، سماجی اور کمیونٹی شخصیت راجہ سجاول حسین نے میدیا کو دئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کی مکمل حفاظت حکمرانوں اور انتظامیہ کی ہوتی ہے کیا وجہ پاکستان میں آئے روز ایسے شرمناک واقعات ہو رہے ہیں اور اس بارے ٹھوس اقدامات نہیں جارہے ہیں ہم سب انتہائی دکھی ہیں اور حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے گھناؤنے فعل کے مرتکب کو فی الفور ڈھونڈ کر سامنے لائیں اور قانون کے عین مطابق سرعام پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں تاکہ آئندہ کوئی ایسا گھناؤنا و وحشیانہ فعل کا مرتکب نہ ہو۔ انہوں نے کہا حالات و واقعات اس بات کے متقاضی ہیں کہ تمام ذمہ داران عوام کے جان و مال کے تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ دُکھ رنج و غم کے ان لمحات میں ہماری تمام تر ہمدردیاں والدین کے ساتھ ہیں اور رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ انکو صبر جمیل عطا فرمائیں (آمین) اور انسان کی شکل میں شیطان کو غیبی طاقت سے قانون کے شکنجے میں دیں تاکہ انصاف کا بول بالا ہو۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved