پنجاب پولیس خوددہشت گرد،عوام کاتحفظ کیاکرے گی،راجہ یعقوب
  12  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

لوٹن(پ ر) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سابق قائمقام صدر برطانیہ و مجلس عاملہ کے رکن راجہ محمد یعقوب خان نے کہا ہمارا پیارا پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا لانے والے بنانے والے جنکے اندر اللہ رب العزت کے ساتھ پکا سچا پیار تھا۔بڑے افسوس بڑے دکھ سے کہنا پڑتا ہے حکومت عوام کا تحفظ کرنے کے بجائے کرپشن کا تحفظ کرنے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کتنے ظلم و ستم دن دھیاڑے کیا ہوتا جارہا ہے اسطرح حیوانوں سے بھی سلوک نہیں کیا جاتا۔ واقعہ قصور معصوم زینب بیٹی کا ایک بہت بڑے دردناک سانحہ ہے جو قابل برداشت نہیں اسکی جتنی مذمت حکومت پنجاب کی جائے کم ہے قصور کا واقعہ سن کر ماڈل ٹاؤن کے 14 شہداء کی یاد تازہ ہونا شروع ہوگئی ہے اگر ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ساتھ انصاف کیا جاتا یہ دردناک سانحہ پیش نہ آتا۔ انہوں نے کہا پنجاب پولیس خود دہشت گرد ہے عوام کا تحفظ کیسے کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا ماضی گواہ ہے جس بادشاہ جس جس وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا وہ خود ذلیل و خوار ہوکر وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا جسطرح سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو نکالا گیا ہے انہوں نے کہا پاکستان کی کتنی بڑی بدقسمتی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ ہوتی ہے سپریم کورٹ کے پانچ جسٹس نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے جسکا رونا سابق وزیراعظم پاک افواج و عدلیہ کے خلاف تقریر کرے عدلیہ و پاک افواج کو کمزور کرنا چاہتا ہے جو ملک و قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved