بلوچستان کانیاوزیراعلیٰ کون بن گیا؟ایسانام سامنے آگیاجوکسی کے وہم وگماں میں بھی نہ تھا
  13  جنوری‬‮  2018     |     اہم خبریں

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) منحرف اور اپوزیشن کے حمایت یافتہ مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔ نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اسپیکر راحیلہ درانی کی زیرصدارت رائے شماری ہوئی جس میں پشتوانخواہ ملی عوامی پارٹی کے منظور کاکڑ، نیشنل پارٹی کی مجیب الرحمان حسنی، خالد لانگو اور فتح بلیدی نے عبدالقدوس بزنجو کے حق میں ووٹ دیا۔ 65 کے ایوان میں 54 ارکان موجود تھے جن میں سے 41 نے مسلم لیگ ق کے امیدوار عبدالقدوس بزنجو کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ مد

مقابل آغا لیاقت نے 13 ووٹ حاصل کئے۔ نئے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی حلف برداری کی تقریب آج شام متوقع ہے، گورنر بلوچستان نئے وزیراعلی سے حلف لیں گے۔نئے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی حلف برداری کی تقریب آج شام متوقع ہے، گورنر بلوچستان نئے وزیراعلی سے حلف لیں گے۔ بلوچستان اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، جب کہ بلوچستان اسمبلی کے تمام ملحقہ راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسمبلی اجلاس کے دوران زرغون روڈ کے بجائے صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک متبادل راستوں کو اختیار کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved