انڈا ہاف فرائی کھاتے ہیں یا فل فرائی ؟ ماہرین نے واضح اعلان کھلبلی مچادی
  13  جنوری‬‮  2018     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بیشتر افراد ناشتے میں انڈے کھانا پسند کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ انہیں رات کے وقت یا کافی عرصے پہلے ہی خرید لیا جاتا ہے، مگر پھر انہیں رکھا کہاں جاتا ہے؟تو اس کا جواب تو یقیناً بیشتر افراد یہی دیں گے کہ فریج میں، لیکن پھر سوال ہے کہ فریج میں کس جگہ انڈوں کو رکھنا چاہئے ؟ کیونکہ غلط جگہ رکھنا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔یہ انتباہ ایک امریکی طبی تحقیق میں سامنے میں آیا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ انڈوں کو کبھی بھی فریج میں اس پلاسٹک ریک میں نہ رکھیں جو کہ انڈے رکھنے کے

لیے بنایا جاتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ انڈوں کو فریج میں رکھنا ٹھیک ہے مگر اس کے دروازے میں بنے ریک پر کبھی بھی نہیں رکھیں۔تحقیق کے مطابق انڈوں کو فریج کے دروازے میں بنے اس ریک میں رکھنا اسے درجہ حرارت میں کمی بیشی کی زد میں لا سکتا ہے کیونکہ دن بھر اس مشین کا دروازہ کھلتا اور بند ہوتا رہتا ہے۔اس کے نتیجے میں انڈے تیزی سے خراب ہونے لگتے ہیں۔تو انڈوں کو رکھنے کے لیے فریج کے شیلف کو ہی استعمال کریں یا اندرونی خانے میں رکھیں تاکہ وہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت نہ ہوسکیں۔ویسے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ انڈے ہمیشہ دھو کر پکانے چاہئے اور جہاں بھی انہیں رکھیں کسی تھیلے میں رکھیں تاکہ وہ جگہ جراثیم سے آلودہ نہ ہوسکے۔اسی طرح انہیں پکانے کے بعد ہاتھ ضرور دھوئیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
53%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
13%
پسند ںہیں آئی
27%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved