ملک میں بجلی سستی کرنے کا باقاعدہ عمل شروع
  13  جنوری‬‮  2018     |      کاروبار

کر اچی (نیوز ڈیسک )ملک میں بجلی سستی کرنے کا باقاعدہ عمل شروع کردیاگیاہے۔ وفاقی حکومت نے تیل پر چلنے والے چار بجلی گھروں کی پیداوار لاگت میں 6روپے 11پیسے فی یونٹ تک کمی کی منظوری دے دی ہے۔ذ رائع نے بتا یا کہ یہ منظوری وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی کے حالیہ اجلاس میں دی گئی۔

ذ رائع نے بتا یا کہ سیف پاورکا ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ٹیرف 12 روپے75پیسے فی کلو واٹ تھا جسے آر ایل این جی پر کم کر کے 6 روپے 64 پیسےکر دیا گیا ہے۔اورئنٹ پاور کا ٹیرف ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 روپے 67 پیسے فی کلو واٹ تھا جسے آر ایل این جی پر کم کر کے6 روپے 64 پیسےکر دیا گیا ہے۔شیفائر الیکٹرک کا ٹیرف ہائی ڈیزل پر 12 روپے 58 پیسے فی کلو واٹ سے کم کر کے 6 روپے 64 پیسے کر دیا گیا ہے۔ہالمورےپاور جن کا ٹیرف ہا ئی سپیڈ ڈیزل پر 12 روپے 54 پیسے تھا جسے آر ایل این جی پر کم کر کے 6 روپے 64 پیسےکر دیا گیا ہے۔اس طرح جو ں جوں ڈیزل پر انحصار کم ہوگا اتنا ہی بجلی کا ٹیرف کم ہوتا چلا جا ئے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved