ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ الگ الگ بستر پر اور الگ الگ کمروں میں سوتے ہیں،، ٹرمپ نے اپنے کمرے کو تالا بھی لگا رکھا ہے کیونکہ۔۔حیران کن راز سے پ
  13  جنوری‬‮  2018     |     دنیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر اپنی عجیب و غریب اور احمقانہ حرکتوں کی بنا پر دنیا بھر میں خاص شہرت رکھتے ہیں۔ امریکی صدنے کئی مواقع پر اپنی حیران کر دینے والی حرکات و سکنات سے نہ صر ف اپنی بلکہ اپنے ملک کی بھی خوب جگ ہنسائی کرائی اب ان کے بارے میں ایک اور حیران کر دینے والاانکشاف کر دیا گیا ہے ۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مصنف مائیکل وولف نے اپنی کتاب ”فائر اینڈ فیوری: اِن سائیڈ دی ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نہ صرف الگ

الگ بستر بلکہ الگ الگ بیڈ رومز میں سوتے ہیں۔ امریکی صدر نے وائٹ ہائوس میں واقع اپنے کمرے کو تالا بھی لگا رکھا ہے۔ جس کی وجہ خفیہ امریکی ایجنسیاں ہیں۔ کتاب کے مصنف تک یہ باتیں وائٹ ہاؤس کے سابق چیف سٹریٹجسٹ سٹیو بینن کے ذریعے پہنچی ہیں۔ اس اہم راز کے فاش ہونے پر ٹرمپ سٹیو بینن سے شدید ناراض ہیں اور انھوںنے سٹیو بینن کی وائٹ ہائو س کی کسی بھی تقریب میں شرکت پر پابندی لگا رکھی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
60%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
20%
پسند ںہیں آئی
20%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved