پہلے سلمان خان پر قاتلانہ حملہ اور اب ۔۔ ! مداحوں کیلئے دبنگ خان بارے بہت بڑی خبر آگئی
  13  جنوری‬‮  2018     |      شوبز

ممبئی: (آن لائن) بھارت کے مشہور رائیلٹی ٹی وی شو بگ باس 11 کے فائنل کے لیے بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فلم ریس 3 کی شوٹنگ کے دوران ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے فلم کے سیٹ پر حملہ کرکے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں، جس کے بعد پولیس نے اداکار کو بحفاظت ان کے گھر منتقل کر دیا تھا۔ اور اب آج اتوار 14 جنوری کو ہونے والے بگ باس 11 کے فائنل کے موقع پر شو کے میزبان سلمان خان کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ صرف سلمان ہی نہیں بگ باس کی پوری ٹیم کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے

تاکہ فائنل میں کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بگ باس 11 کے فائنل کے امیدواروں میں اداکارہ حنا خان اور شلپا شندے جب کہ ڈرامہ ساز ویکاس گپتا اور پنیش جیتنے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان چند روز قبل کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے کے سلسلے میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کی عدالت میں پیش ہوئے تھے، جہاں ایک مقامی بدمعاش لارنس بشنوئی نے انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی تھی، جو اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
42%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
8%
پسند ںہیں آئی
42%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved