پاکستان میں بننے والی اینی میٹڈ فلم ’اللہ یار اینڈ دا لیجنڈ آف مار خور‘ کا شاندار ٹریلر جاری ۔۔ وڈیو لنک میں 
  13  جنوری‬‮  2018     |      شوبز

اے آر وائی فلمز کے تحت اینی میٹڈ فلم 3 بہادر کے بعد اب ایک اور اینی میٹڈ فلم ’اللہ یار اینڈ دا لیجنڈ آف مار خور‘ پیش کی جارہی ہے جس کے ٹریلر نے منظر عام پر آتے ہی تہلکہ مچادیا ہے۔ تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو کے تحت بننے والی فلم کے مصنف، ہدایت کار اور پروڈیوسر عذیر ظہیر خان ہیں۔ فلم میں پاکستان کے خوبصورت قدرتی مناظر، مقامی جانوروں اور ماحولیاتی ذخائر کے بارے میں نہایت دلچسپ انداز میں بتایا گیا ہے کہ تاکہ بچے ماحول اور جانوروں کی حفاظت کرنا سیکھیں۔ فلم میں ایک معصوم مگر ذہین بچے

اللہ یار کو دکھایا گیا ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ پرسکون زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔ تاہم وہ اپنے والدین سے بچھڑ کر ایک انجان جگہ جا پہنچتا ہے جہاں جانوروں سے اس کی دوستی ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد وہ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر شکاریوں کا مقابلہ کرتا ہے۔فلم کی اینی میشن اور گرافکس نہایت جاندار اور خوبصورت ہیں جنہیں دیکھ کر یہ انداہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ فلم بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہوگی۔اللہ یار اینڈ دا لیجنڈ آف مار خور 2 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved