پیر‬‮   22   جنوری‬‮   2018
کیا آپ جانتے ہیں کہ معصوم زینب کو در اصل کس وجہ سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔۔ تہلکہ خیز وجہ سامنے آگئی ۔۔ رپورٹ پڑھ کر آپ کی آنکھیں بھی ک
  13  جنوری‬‮  2018     |     اوصاف سپیشل

یہ جو فلموں میں عورت کو نیم عریاں کر کے کھلونے کی مانند پیش کرنے والے آئٹم نمبر ہوتے ہیں ناں، ان کی تعداد بڑھا دو! ڈراموں کو، ان کی کہانیوں کو، کہانیوں کے کرداروں کو اور کرداروں کے لباس و طور اطوار کو مزید بولڈ کر دو، ہر اشتہار میں لڑکی جو لڑکے کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اور لڑکے attitude کے نام پر لڑکیوں کو رام کرنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں، ان کو بھی پورے معاشرے کی پہچان بنا دو! واہیات سے واہیات اور بیہودہ سے بیہودہ گانے کو ہر چینل پر اتنی دفعہ چلاؤ کہ وہ عام سا لگنے لگے! ہر فیشن کو اپناؤ! چاہے وہ فٹنگ میں انگریزوں کی جینز کو بھی پیچھے چھوڑ دے! اولاد اگر

اپنی شادی کی بات کر ہی دے تو جھڑک کر چپ کرا دو! شادی میں رسموں کی اتنی بھرمار کر دو کہ تین ہفتوں سے کم پہ فنکشنز ختم ہی نہ ہوں! یہ سب کام کرو اور پھر جب ان کاموں کا نشہ اور زہر کسی انسان کے دماغ پر چڑھ کر اسے انسان سے حیوان بنا دے اور اس حیوان کے ہاتھوں میں ڈری سہمی سی ایمان، زینب اور ان جیسے بہت سے پھول اور کلیاں آ جائیں تو ان حیوانوں کے خلاف آواز بلند کرو! احتجاج کرو! مذمت کرو! یقین کرو! تم جیسے ہی آواز بلند کرو گے تو ان پھولوں اور کلیوں کی دبی دبی چیخیں تمہاری ان کھوکھلی آوازوں کو تمہارے ہی مکروہ چہرے پر کھینچ کے دے ماریں گی….. کیونکہ ان کے مجرم تم بھی ہو!!!


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
77%
ٹھیک ہے
12%
کوئی رائے نہیں
3%
پسند ںہیں آئی
8%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved