لوگ تماشہ دیکھتے رہے مگر قصور کے بہادر پولیس انسپکٹر نے وہ کارنامہ کر دکھایا جس کا کسی کو گما ن بھی نہیں تھا۔۔جان کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائیں
  13  جنوری‬‮  2018     |     پاکستان

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) جہاں زینب قتل واقعے پر پولیس کے شرمناک کردار پر سے پردہ اٹھتا جا رہا ہے وہیں پر ایک فرض شناس موٹر وے پولیس اہلکار نے ایک خودکشی کرنے والی لڑکی کی جان بچا کر لوگوں کے دل جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے پھول نگر کی رہنے والی 22سالہ لڑکی نے طلاق ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر موت کو گلے لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ گھر سے نکلی

اور لنک جمبر نہر میں خود کشی کےلئے کود گئی ۔جس پر قریب ہی موجود لوگوں نے شور مچایا۔ ایک موٹر وے پولیس انسپکٹر زاہد مقصود کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ اسے وقوعہ کا علم ہوا تو وہ لڑکی کے پیچھے پانی میں کود گیا اور اسے زندہ سلامت نکال لایا۔ لڑکی کو ہسپتال منتقل کرکے اس کی جان بچا لی گئی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آ ئی جی) موٹروے مرزا فاران بیگ نے موٹر وے پولیس انسپکٹر کو شاباش دی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
96%
ٹھیک ہے
4%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved