کراچی میں لاپتہ بچہ پراسرارطورپرگھرواپس آگیا اغواکار کون تھا؟ کیسے چھوڑ کر گیا؟ بچے نے کیا بتایا؟
  13  جنوری‬‮  2018     |     اہم خبریں

کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے علاقے برنس روڈ میں گزشتہ روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا 10 سالہ بچہ بحفاظت گھر پہنچ گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بچے کے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ 10 سالہ عثمان کو نامعلوم شخص گھر کے قریب چھوڑ کر چلاگیا۔انہوں نے بتایا کہ عثمان کو فجر کے وقت گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم شخص گھر کے قریب چھوڑ گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ عثمان کو گھر کے قریب چھوڑنے والے شخص نے اہلخانہ سے ملاقات بھی نہیں کی۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دس سالہ عثمان کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ نامعلوم شخص عثمان کو چیز دلانے کے بہانے لے کر

فرار ہوگیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ عثمان پر کسی قسم کا تشدد نہیں ہوا اور وہ خیریت سے گھر پہنچ گیا ہے، جبکہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔خیال رہے کہ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 10 سالہ عثمان مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے صبح 11 بجے گھر سے نکلا جس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آیا تھا۔تاہم برنس روڈ کے علاقہ مکین 10 سالہ بچے کی گمشدگی پر گزشتہ رات سڑکوں پر نکل آئے اور عثمان کی گمشدگی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔مشتعل مظاہرین نے کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ پر ٹائر جلائے اور سڑک کو بند کردیا تھا۔اس سے قبل آرام باغ پولیس نے اہلخانہ کے احتجاج پر عثمان کے مبینہ اغواء کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا تھا۔ پولیس کے مطابق بچے کا بیان قلمبند ہونے اور طبی معائنے کرانے کے بعد اغواء یا گمشدگی سے متعلق حقائق سامنے آسکیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved