قصور فائرنگ؛ شہباز شریف اور رانا ثنا کیخلاف بڑی مشکل میں پھنس گئے
  13  جنوری‬‮  2018     |     اہم خبریں

لاہور(ویب ڈیسک)قصور میں7 سالہ معصوم بچی زینب کے قتل کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کی فائرنگ اور 2 افراد کے قتل کا مقدمہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کیخلاف درج کرنے کیلیے درخواست دائرکر دی گئی۔سیشن کورٹ عدالت میں قصورمیں7 سالہ معصوم بچی زینب کے قتل کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کی

فائرنگ اور 2 افرادکے قتل کا مقدمہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کیخلاف درج کرنے کیلیے درخواست دائرکر دی گئی، درخواست تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ قصورشہر میں وزیر اعلیٰ پنجاب اورصوبائی وزیرقانون کے ایما پر پولیس نے مظاہرین پربراہ راست فائرنگ کی جس سے 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے، وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، نہتے شہریوں کا قتل عام حلف کی خلاف ورزی اور پولیس کی قانون کو ہاتھ میں لینے کی بدترین مثال ہے تاہم عدالت ان کیخلاف قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
20%
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved