دنیا بھر کے کروڑوں مرد نومبر کے مہینے میں اپنی مونچھیں شیو کرنا بند کیوں کردیتے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی ایسا ہی کریں گے
  13  جنوری‬‮  2018     |     اوصاف سپیشل

گزشتہ چند سال سے دنیا بھر کے کروڑوں مردوں نے نومبر کے مہینے سے منسلک ایک انوکھی روایت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ یہ مرد نومبر کا سارا مہینہ مونچھیں شیو نہیں کرتے، اور بعض کلین شیو چھوڑ کر داڑھی اور مونچھیں دونوں بڑھانا شروع کر دیتے ہیں۔دراصل یہ کوئی بے مقصد یا صرف تفریح طبع کے لئے شروع کی گئیروایت نہیں بلکہ اس کا

ایک بہت اچھا اور بڑا خاص مقصد ہے۔ یہ مرد ایسا دنیا کے سب مردوں کو پراسٹیٹ کینسر کے متعلق یاد دہانی کروانے کے لئے کرتے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پراسٹیٹ کینسر مردوں میں سب سے عام پایا جانے والا کینسر ہے لیکن بدقسمتی سے اس کے متعلق آگاہی بہت ہی کم پائی جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہر چھ میں سے ایک مرد پراسٹیٹ کینسر کا شکار ہوتا ہے۔عالمی سطح پر اس کینسر کے متعلق آگاہی پھیلانے کے لئے نومبر کے مہینے میں شیو نا کرنے کی روایت شروع کی گئی ہے، تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی اس مسئلے کی جانب توجہ دلائی جا سکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved