زینب قتل کیس کے لواحقین کےزبردست خبر آگئی
  14  جنوری‬‮  2018     |     اہم خبریں

لاہور (نیو زڈیسک ) بچے غیرمحفوظ ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ پر پنجاب حکومت نے ایکشن لے لیا۔ زیادتی کیسز انسداد دہشتگردی عدالتوں کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب میں ڈی این اے ایکٹ بنانے کا بھی اعلان، یونیسف کی تجاویز شامل ہوں گی۔ننھی زینب سے درندگی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا۔ پنجاب میں بچے غیرمحفوظ ہیں۔ دنیا نیوز کی خصوصی رپورٹ پر حکومت بھی سوچنے پر مجبور ہو گئی۔پنجاب میں ڈی این اے ایکٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔

نئے قانون میں یونیسف کی تجاویز شامل ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ کی تشکیل دی گئی کمیٹی نے کام شروع کر دیا۔ کمیٹی 15 جنوری کو ابتدائی جبکہ 22 جنوری کو حتمی سفارشات وزیر اعلیٰ کو پیش کرے گی۔ سی ایم کمیٹی کی ابتدائی سفارشات تیار ہو گئیں۔ جہاں کسی بچے سے زیادتی ہو گی، اردگرد 2 کلو میٹر علاقے کے رہائشی تمام مردوں کا ڈی این اے ہو گا۔ بچوں کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اور نصاب میں مضامین شامل کرنے جبکہ یونیورسٹی سطح پر تحقیقی مضامین نصاب میں شامل کرنے کی تجاویز بھی زیرغور ہیں۔بچوں سے زیادتی کیسز انسداد دہشتگردی عدالتوں کو بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ایسے کیسز سے نمٹنے کیلئے امریکہ اور ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر اقدامات کئے جائیں گے۔ پنجاب میں بھی امریکہ جیسا امبر الرٹ نظام وضع کیا جائیگا۔ سفارشات میں زیادتی کے کیسز کی تحقیقات تاخیر کا شکار ہونے کی وجوہات بھی تلاش کی جائیں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
25%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved