شہباز شر یف کو زینب قتل کیس کس طرح حل کر نا چا ہیئے ؟ ریحام خان نے بڑی بات کہہ دی
  14  جنوری‬‮  2018     |     اہم خبریں

لاہور (نیوز ڈیسک ) شہباز شریف نے جتنی رفتار سے اورنج ٹرین بنائی اتنی تیزی زینب کیس میں بھی دکھائیں۔زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل ایک بھیانک واقعہ ہے، زینب کے لرزہ خیز قتل کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، افسوسناک ہے ہمیں بار بار بچوں کی لاشیں اٹھانا پڑیں۔ ریحام خان بھی ننھی زینب کے ورثا سے اظہار یکجہتی کیلئے قصور پہنچ گئیں جہاں انہوں نے زینب کے ورثاء سے اظہار تعزیت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل ایک بھیانک واقعہ ہے، زینب کے لرزہ خیز قتل کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، افسوسناک ہے ہمیں بار بار بچوں کی لاشیں اٹھانا پڑیں۔ریحام خان نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے جتنی رفتار سے اورنج ٹرین بنائی اتنی تیزی زینب کیس میں بھی دکھائیں، قصور میں سرجیکل اسٹرائیک کریں اور ملزم کو فوری پکڑیں۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کو گورننس کا سب سے زیادہ تجربہ ہے، وزیراعلی پنجاب زینب کیس میں رول ماڈل رویہ دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں بھی بچوں سے زیادتی کے واقعات سامنے آئے، 1990 میں بچوں سے متعلق قانون پاس کیا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ برطانیہ میں بیٹھے لوگوں کو اس واقعے پر یقین نہیں ہو رہا، واقعے سے والدین سبق سیکھیں۔ سیاسی لیڈر یہاں جنازے کے لیے آئے، درخواست ہے سیاسی لیڈر بچیوں کے کانووکیشن میں بھی آئیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved