بڑی بڑی عما رتیں بنا نے والو ں کیلئے بری خبر ، سپریم کورٹ بڑا فیصلہ کر لیا
  14  جنوری‬‮  2018     |     اہم خبریں

کراچی (نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر قائد میں کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت نے چھ منزلہ عمارت کی اجازت دے دی، عدالت نے اضافی منزلوں کے الاٹیز کو رقم واپس کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں شہر قائد میں کثیر المنزلہ عمارت پر عائد پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ پابندی سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، سب سے پہلے متاثر ایک مزدور ہوا ہے جو ملک بھر سے یہاں آتا ہے مگر شہر میں بلند ترین عمارتوں کی وجہ سے بنیادی مسائل پیدا ہو رہے ہیں، چیف جسٹس نے وکلاء سے کہا کہ کھل کر بات کریں کہ شہر میں موجود مافیا میں کون کون شامل ہیں، باتیں سب کرتے ہیں مگر نام کوئی نہیں لے رہا، عدالت میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی اور متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے ،چیف جسٹس کے سوال پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ بلند عمارتوں کی اجازت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی دیتی ہے، ساتھ ساتھ دیگر محکمہ بھی این او سی جاری کرتے ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد کراچی میں چھ منزلہ عمارت کی تعمیرات کی اجازت دے دی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والے اپنا بستر بھی تیار کر رکھیں، عدالتی حکم عدولی پر انہیں جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے، عدالت نے بلڈرز کو ہدایت کی کہ چھ منزل کے علاوہ تمام الاٹیز کی رقم واپس کی جائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved