چین سی پیک سے ہاتھ کھینچنے لگا۔۔چینی سفیر نے وزیر اعظم کو صاف لفظوں میں کیا بتا دیا ؟؟پریشان کن رپورٹ
  14  جنوری‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں جاری غیر یقینی صوتحال کے سی پیک پر اثر انداز ہونے کے چینی خدشات بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ایک قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں حالیہ دنوں میںپیدا ہونے والی غیر یقینی سیاسی ، سفارتی اور سکیورٹی صورتحال کے بعد اس بعد کا خدشہ پید اہو چکا ہے کہ چین سی پیک میں سرمایہ کاری روک لے گا۔ روزنامہ جنگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کی جانب سے سی پیک میں سرمایہ کاری روکے جانے کا خدشہ پیداہو چکا ہے۔اس خدشےکا اظہار وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے دورا ن چینی سفیر بھی کر چکے ہیں۔ یہ صورتحال 28جولائی

کے نوازشریف کی نا اہلی کے فیصلے کے بعد سے پیدا ہوئی ہے۔ کیوںکہ ایک طرف تو پاکستانی حکومت کےلئے صورتحال غیر یقینی ہے ۔دوسری جانب پاکستانی معیشت بھی مسلسل زوال کی جانب گامزن ہے اور پھر بھارت کے پاکستانی علاقوں پر حملوں اور امریکہ کی پاکستان کے خلاف سخت پالیسی جیسے عوامل بھی منصوبے کے مستقبل کےلئے خدشات کو جنم دے رہے ہیں ۔ تاہم چین سے اس بات کی پاکستانی حکا م کو یقین دہانی کرائی ہے ۔ کہ 54میں سے 29ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری کسی بھی قسم کی غیر یقینیت سے پاک ہے اور بارے میں کوئی بھی خدشات نہیں ہونے چاہیئیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
15%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
77%


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved