شیخ رشید عمران خان کو اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ۔۔سینئر صحافی کا حیران کن انکشاف
  19  جنوری‬‮  2018     |     اہم خبریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور تجزیہ کار رئوف کلاسرا کا کہناہے کہ شیخ رشید عمران خان کو پھنسا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز پر ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے رئوف کلاسرا کاکہنا تھا کہ شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا مقصد صرف عمران خان کو پھنسا نا ہے ۔ رئوف کلاسرا نے عمران خان

کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے ہر گز استعفیٰ نہیں دینا چاہیے۔ کیونکہ شیخ رشید کو ہو سکتا ہے کہ عبوری حکومت میں وزارت کی پیشکش ہو جائے گی جسے وہ قبول کر لیں گے لیکن عمران خان خالی ہاتھ رہ جائیں گے ۔ اپوزیشن جماعتیں ابھی اس وقت استعفے دے بھی دیں تو قبل از وقت انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔ انتخابات 6 ماہ بعد ہی ہوں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved