بڑی خبر این اے 154الیکشن نے فیصلہ کن موڑ اختیار کر لیا،،غیر معمولی برتری حاصل ہو گئی
  12  فروری‬‮  2018     |     اہم خبریں

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 154کے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ حلقے میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان ہی اصل مقابلہ ہے۔پولنگ کا وقت شام 5 بجے ختم ہو گیا تھا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج مرتب کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کل 338میں سے اب تک 250ولنگ سٹیشنز کےغیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید اقبال شاہ 84455ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ

پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما علی ترین 62213ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے امیدوار کا تیسرا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کا چوتھا نمبر ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved