این اے 154الیکشن،،ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سرپرائز،ہر کوئی حیران
  12  فروری‬‮  2018     |     اہم خبریں

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 154کے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ حلقے میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان ہی اصل مقابلہ ہے۔پولنگ کا وقت شام 5 بجے ختم ہو گیا تھا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج مرتب کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کل 338میں سے اب تک 325پولنگ سٹیشنز کےغیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید اقبال شاہ ایک لاکھ گیارہ ہزار چار سو ووٹ لے کر پہلے

نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما علی ترین 83257ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے امیدوار کا تیسرا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کا چوتھا نمبر ہے۔مسلم لیگ (ن) کے غیر معروف رہنما نے جہانگیر ترین جیسی نامور ترین شخصیت کے بیٹے کو ہرا کر ہر ایک کو حیران کر ڈالا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
91%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
9%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved