وزیرآباد میں مسافر بس اور وین میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 15 زخمی
  13  فروری‬‮  2018     |     اہم خبریں

وزیرآباد (نیوز ڈیسک) وزیرآباد میں مسافر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔وزیرآباد میں قینچی موڑ کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانیوالی بس وین سے ٹکرا گئی، حادثے میں وین کے

ڈرائیور سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد اور ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا جبکہ 8 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔پولیس کے مطابق حادثہ کا شکار مسافر وین قلعہ دیدار سنگھ سے راولپنڈی جا رہی تھی، قینچی موڑ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved