جان اچکزئی نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا
  13  فروری‬‮  2018     |     اہم خبریں

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاستدان جان اچکزئی نے مسلم لیگ ن کو بھی خیر باد کہہ دیا۔ن لیگ کے رہنما کا کہناتھا کہ پارٹی قیادت کی بلوچستان میں عدم دلچسپی پر پارٹی چھوڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت کی عدم دلچسپی کے

باعث بلوچستان میں وزارت اعلیٰ سے ہاتھ دھونا پڑے،پارٹی قیادت بلوچستان میں سنجیدگی نہیں دکھا رہی۔انہوں نے کہا کہ دوستوں سے مشاورت کے بعد جلدآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔واضح رہے کہ جان اچکزئی مسلم لیگ ن میں شامل ہونے سے پہلے جے یو ا?ئی (ف)کا حصہ تھے اور پارٹی کو خیر باد کہہ کر ن لیگ میں شامل ہوئے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved