بارسلونا،کاتلان کرکٹ فیڈریشن کا40+ ٹورنامنٹ کاانعقاد
  13  فروری‬‮  2018     |     یورپ

بارسلونا ،سپین(کرن خان )کرکٹ کے شیدائی دنیا میں جہاں بھی ہوں،ان کا کرکٹ کا شوق اور جذبہ کم نہیں ہوتا۔ یورپ کی تیز اور مصروف زندگی ہونے کے باوجود اوورسیز پاکستانی کرکٹ کھیلنے کیلئے وقت نکال ہی لیتے ہیں ۔اس کا واضح ثبوت کتلان کرکٹ فیڈریشن نے دیا ہے ۔اب کی بار کتلان کرکٹ فیڈریشن نے 40 پلس کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ۔جس میں 40 برس سے زیادہ عمر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔یہ ٹورنامنٹ منجوئک گراونڈ میں کتالونیا گرین اور کتالونیا کے درمیان ہوا۔کاتالونیا۔گرین نے اپنے پہلے میچ میں کاتالونیا بلیو کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی۔جبکہ کتلونیہ بلیو ٹیم نے مقررہ 15 اوورز میں 135 رنز بنائے جس میں بشارت مرزا کے شاندار 35 اور طارق محمود نے 51 رنز بنائے جبکہ کتلونیہ گرین ٹیم نے یہ ہدف 14 اوورز میں حاصل کر لیا ۔کتالونیا گرین کی چوہدری امانت مہر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور فاروق سانگو محسن حسن خان نے بھی اچھی بولنگ کی ۔ کتالونیا گرین کی طرف سے عمران ملک نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے ۔رانا ندیم، ثاقب چوہدری، محسن حسن خان نے شاندار بیٹنگ کر کے کتالونیا گرین کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔منجوئک گراونڈ میں تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے تاکہ پاکستانی نوجوانوں کو تفریح کے مواقع فراہم ہوں۔اس ٹورنامنٹ کا مقصد کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرنا اور پاکستانی کمیونٹی کو اکھٹا کرنا اور ان کے لیے تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ٹورنامنٹ کے آخر میں فاتح ٹیم کو ٹرافی دی گئی اور مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا گیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved