لودھراں الیکشن کانتیجہ منفی سیاست کرنے والوں کوشکست ہے،ن لیگ برطانیہ
  13  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لندن (پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ، نوازشریف لورز برطانیہ، یوتھ ونگ اور وومن ونگ برطانیہ کے راہنمائوں نے لودھراں میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار پیر اقبال شاہ قریشی کی شاندار کامیابی کے بارے میں کہا کہ یہ عوام کے ووٹ نے اہلیت کا فیصلہ کیا ھے۔ ملک ریاض، ناصربٹ، ڈاکٹر اشرف چوھان، بیگم نوادر خان، انجم چوھدری اور شاکرقریشی نے کہا کہ یہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے میاں نوازشریف کی مقبولیت، شرافت، اسلام و پاکستان سے گہری محبت، پاکستان کی عوام کیلئے ترقی روشنی اور خوشحالی کے کامیاب منصوبوں کی وجہ سے ھے۔ ملک ریاض اور ڈاکٹر اشرف چوہان نے قائدین پیر اقبال شاہ اور پارٹی کارکنوں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2018 کے جنرل الیکشن سے قبل آخری ضمنی الیکشن تھا، گو اس سے قبل سارے الیکشن ھم نے ہی جیتے ہیں لیکن اس الیکشن کے رزلٹ نے آنے والے الیکشن میں جیتنے والی پارٹی کا واضع تعارف کروا دیا ہے۔ امید ہے عدلیہ اور اداروں میں بیٹھے مخصوص افراد اور ان کے اشاروں پر اپوزیشن کو جھوٹ، الزامات اور تضحیک کی سیاست سے میاں نوازشریف اور شہباز شریف کو عوام کے دلوں سے نکالنے کی سازش واضع طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہو گی۔ ناصر بٹ اور انجم چوھدری نے کہا کہ ھم نے خود پاکستان کی عوام کی محبت اور احترام میاں برادران اور پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے دیکھا ہے ۔ عمران خان، شیخ رشید، قادری فقط ایک گینگ کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں جو کہ عوام الناس میں پریشانی اور نفرت پیدا کرتے ہیں۔ میاں شہبازشریف شریف کی دن رات محنت، میاں نوازشریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز نے پاکستان میں ترقی خوشحالی وقار عدل کی آزادی اور ووٹ کے وقار کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔بیگم نوادر خان اور شاکر قریشی نے کہا کہ سارے جہاں سے جھوٹ کے پلندے، الزامات، میڈیا کے غلط استعمال اور 40 سیاسی جماعتوں کے گٹھ جوڑ کے باوجود 2013 سے 2018 تک کے سارے الیکشن ھم نے پاکستان مسلم لیگ ن نے نوازشریف و شہبازشریف نے جیتے ہیں۔ یہ لودھراں کا الیکشن نوازشریف کے ایک سادہ شریف اور غیر معروف شیر نے جیت کر عمران، شیخ رشید، زرداری قادری اور دیگر بغضِ نوازشریف کی سیاست کرنے والوں کی شکست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ھے۔2018 کا سینٹ اور جنرل الیکشن میاں نوازشریف انتہائی اکثریت سے اللہ کے فضل و کرم سے جیت جائے گا جبکہ ان ڈرامہ باز سیاست دانوں کی خود کی ضمانت ضبط ہونے کے خطرے کی وجہ سے مفت ٹکٹ لینے والے امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔ انشااللہ


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved