مانچسٹر،کینسر کے مریضوں کی مدد کیلئے میوزیکل نائٹ اور
  13  فروری‬‮  2018     |     یورپ

مانچسٹر(فیاض بشیر) ہمیشہ کی طرح برطانیہ کے معروف کاروباری شخصیت نجیب اللہ نے عبدالحفیظ کے ساتھ ملکر کینسر کے مریضوں کی مدد کیلئے ایک میوزیکل نائٹ اور ڈنر کا اہتمام کیا جس میں شہر کی ممتاز شخصیات نوجوان بزنس مین نبیل جاوید قریشی، سرمایہ کار چوہدری شہزاد راجہ گروپ کے ایم ڈی راجہ وحید، ریسٹورنٹس گروپ کے مالک محمدنعیم، محمد ضمیر، سعید، عاصف رشید بٹ، منیب شیخ، بلال گُجر، طلحہ چوہدری، مسلم لیگ ن کی رہنما عذرا قاضی، مہوس، ایکٹریس علیشائ، نسرین بِلو اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نوجوان برطانوی سنگر ایلڈن، عبدالحفیظ، سومانو باسو نے مسحور کن نغمات سنائے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایوارڈ یافتہ ماڈل، کمپیئر ٹمز اظہر نے بہت اچھے طریقے سے نبھائے۔ آخر میں پروگرام کے آرگنائزر نجیب اللہ نے مہمانوں کا شکریہ کے ساتھ کہا کہ میں ہمیشہ کی طرح مستحق لوگوں کی مدد کرنے میں فخر محسوس کرتا ہوں اور ہمیشہ ایسے لوگوں کی مدد کرتا رہوں گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved