ہم سب کومل کرکشمیرکی آزادی کیلئے جدوجہدکرنی چاہیے،عامرآفتاب قریشی
  13  فروری‬‮  2018     |     یورپ

مانچسٹر(فیاض بشیر) جب سے نئے قونصلر جنرل عامر آفتاب قریشی نے پاکستانی قونصل خانہ کا چارج سنبھالا ہے پاکستان کے ہر اہم دن خواہ 23 مارچ 14اگست یا کشمیر ڈے ہو وہ بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے۔ گزشتہ روز اسی سلسلے میں کشمیر ڈے پر پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں قونصل خانہ کی جانب سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں نظامت کے فرائض پاکستانی ویلفیئر اتاشی فضہ نیازی نے نہایت اچھے طریقے سے نبھائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے نوجوانوں بزرگوں اور بچوں کو آزادی کا نعرہ لگانے پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جاتی ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ایک وسیع اور مسلسل عمل ہے۔ جسکا عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی نوٹس لے رہی ہیں بھارتی حکومت کو تشویش سے آگاہ کر رہی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ انٹرنیشنل انسانی حقوق کی تنظیموں کو آزاد کشمیر آنے کی دعوت دی کیونکہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر میں لوگوں کو سارے حقوق دئے۔ بھارت نے کبھی بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو اجازت نہیں دی۔ ہم سب کو ملکر کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھانا چاہئے۔حق خودارادیت کشمیر کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ کشمیر کو بھارت کے چنگل سے نجات ملے گی۔ بھارت کو پیغام دیا جائے کہ کشمیری اکیلے نہیں بلکہ پاکستان اور بیرون ملک ساری دنیا میں پھیلے ہوئے پاکستانی اور کشمیری بھارتی مظالم کے سامنے ڈٹے رہیں گے۔ ناہید چوہدری کی نگرانی میں بچوں نے آزادی کے نغمے کے ساتھ آزادی کا شو بھی پیش کیا۔ خطاب کرنے والوں میں ایم پی ٹونی لائیر، شیڈو وزیر افضل خان ایم پی، بیرسٹر امجد ملک، بشیر رٹوی صدر مسلم کانفرنس برطانیہ شامل تھے۔ تقریب میں گریٹر مانچسٹر ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر چوہدری ہارون کھٹانہ، OPF کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک مانچسٹر کے لارڈ میئر ایڈی نیومین، جولی وارڈ، سابق میئر نعیم الحق، کونسلر عابد چوہان کونسلر عاصم رشید، بزنس مین انیل مسرت، لال قلعہ گروپ کے چیئرمین چوہدری مسرت کاروباری شخصیت امجد حسین مغل، سماجی رہنما فرزانہ افضل، عالم پنوار، چوہدری طفیل، پاکستانی کمیونٹی آفیسر محمد صفدر نے بھی شرکت کی۔ آخر میں محمد سرور چشتی نے ملی نغمہ پیش کیا۔ ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ آخر میں لوگوں کو اچھے کھانوں سے نوازا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved