کپتان کے گھر بنی گالہ کا اجازت نامہ اور دستاویزات طلب،سپریم کورٹ کا سخت حکم
  14  فروری‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے عمران خان کے گھر کا اجازت نامہ اور دستاویزات طلب کر لیں، ایک شخص بنی گالہ میں رہتا ہے، کیا اب بھی سنگل ہے؟ چیف جسٹس ثاقب نثار کے استفسار پر عدالت میں قہقہے۔سپریم کورٹ میں بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات کیس

کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی وی پر طارق فضل چودھری کا کیمپ نظر آنا چاہئے، آپ ڈیم میں گندا پانی جانے سے نہ روک سکے تو ہم روکیں گے۔جسٹس عمر عطاء بندیال بولے، ایگزیکٹوز کا عدلیہ میں آنا اچھی بات ہے، طارق فضل چودھری کیمپ لگا کر لوگوں کے مسائل سنیں گے اور سروے کرائیں گے کہ گندگی کے ڈھیر کدھر کدھر ہیں۔عدالت نے کہا کہ عمران خان بھی بنی گالہ میں اپنے گھر کی تعمیر کا نقشہ پیش کریں، کورنگ نالے کے اردگرد تعمیرات کی اجازت نہیں ہو گی، تعمیرات مجاز اتھارٹی کی جانب سے نقشے کی منظوری سے مشروط ہوں گی۔ سماعت کے دوران ڈاکٹر بابر اعوان نے دستا ویزات کی فراہمی کے حوالے سے چیف جسٹس ثاقب نثار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سنگل ہیں اور انہوں نے دستاویزات ڈھونڈ کر دینی ہیں تو چیف جسٹس نے کہا کہ کیا عمران خان ابھی تک سنگل ہیں؟۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ طارق فضل چودھری بنی گالہ میں راول ڈیم کے نزدیک کیمپ قائم کریں گے اور لوگوں کے مسائل کے حل کی کوشش کریں گے، مسائل سن کر عدالت کو رپورٹ دیں گے، طارق فضل چودھری کی رپورٹ پر عدالت حکم جاری کرے گی، راول ڈیم کے نزدیک سرکاری اراضی کی لیز کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، بنی گالہ میں ناجائز تجاوزات ختم کریں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved