آپ کو اور آپ کے والد کو سینیٹ کا ٹکٹ دے دیا جائے گا
  14  فروری‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میںبات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا کہ مجھ سے مسلم لیگ ن کے کئی لوگوں نے وعدہ لینے کی کوشش کی کہ آپ کو اور آپ کے والد کو سینیٹ کا ٹکٹ دے دیا جائے گا،آپ فوج

کے خلاف باتیں کریں اور پروپیگنڈہ کریں، اپنے بیانات میں فوج پر حملہ کریں۔ لیکن میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے۔ہمارے سیاستدان آج کل پر چیز میں فوج کو لے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن اسفند یار ، میجر اسحاق جیسے فوجی جو 45ہزار میں آپ کے لیے اپنی جان دے دیتے ہیں۔یہ قربانیاں ہم کیسے بھول سکتے ہیں؟اس وقت پاکستان کی خارجہ یا دفاعی پالیسی اگر کوئی چلا رہا ہے تو وہ تو فوج ہی ہے کیونکہ سیاستدان تو ایک دوسرے کو گالیاں دینے اور ایک دوسرے پر کیچڑ اُچھالنے میں مصروف ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved