بالی ووڈ اداکار جو موت کی جھوٹی خبروں کا نشانہ بنے
  14  فروری‬‮  2018     |      شوبز

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کا شمار دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتا ہے اور اس سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو دنیا بھر میں جانا پہچانا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے بارے میں چھوٹی سی خبر بھی منٹوں میں جنگل میں آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیل

جاتی ہے۔کئی بار تو شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو خود سے متعلق جھوٹی خبروں حتیٰ کہ موت کی افواہوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔قارئین کے لئے ان بھارتی سپر اسٹارز کی تفصیل پیش کی جا رہی ہے جن کی جھوٹی موت کی خبر نہ صرف میڈیا پر وائرل ہوئی بلکہ موت کی خبر نے خود ان اداکاروں پر بھی سکتا طاری کردیا۔شویتا تیواری بھارتی ڈراموں کی نامور اداکارہ شویتا تیواری (پریرنا) کی بھی حال ہی میں موت کی جھوٹی افواہ وائر ہو گئی تھی، جس سے ان کے شوہر بھی سکتے میں آ گئے تھے تاہم فون پر رابطہ کرنے کے بعد اداکارہ نے اسے جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔امیتابھ بچن بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی ایک بار نہیں بلکہ کئی بار موت کی جھوٹی خبر انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے۔ امیتابھ بچن کئی بار تو اپنی موت کی جھوٹی افواہوں کی وضاحت کر چکے ہیں تاہم اب سپر اسٹار اس قسم کی جھوٹی خبروں پر کسی قسم کا ردعمل نہیں دیتے۔شاہ رخ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی حال ہی میں طیارہ حادثے میں موت کی خبر پوری دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے باعث ان کے مداحوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔مادھوری ڈکشٹ بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ بھی ہارٹ اٹیک کے باعث موت کی جھوٹی خبر بھی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved