امریکا:دوران پروازجہاز کے انجن سے پُرزے گرنے لگے
  14  فروری‬‮  2018     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)امریکی ایئر لائن کے جہاز میں ایک خطرناک صورتحال اُس وقت پیش آئی جب دوران پرواز جہاز کے انجن سے پُرزے گرنے لگے جس نے مسافروں کو کوفزدہ کردیا۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سین فرانسسکو سے ہنو لولوجالی والی امریکی ایئر لائن

کی فلائٹ کی لینڈنگ میں صرف 36منٹ باقی تھے کہ دوران پرواز اچانک جہاز کے ایک انجن کے پُرزے گرتے ہوئے ہوا میں اُٹڑنے لگے جس کے باعث مسافروں میں خوف و حراس پھیل گیا جبکہ کچھ نے یہ خوفناک منظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا۔انجن کے اس خطرناک صورتحال کے سبب خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور فلائٹ بحفاظت لینڈ کر گئی جبکہ یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ایئرلائن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved