فتح پور تھکیالہ،نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا 22سالہ یتیم لڑکی ( ش) کے ساتھ درندہ صفت ملزمان نے زیادتی کر ڈالی
  14  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

فتح پور تھکیالہ( وسیم اکرم سے ) نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا 22سالہ یتیم لڑکی ( ش) کے ساتھ درندہ صفت ملزمان نے زیادتی کر ڈالی ،شہر سے ملحق گرلز کالج کے قریب پھینک کر فرار ،لڑکی نے ورثاء کو بتایا اور تھانہ میں رپورٹ کر دی ۔پولیس نے کار ضبط کر کے ڈرائیور محمد واجد کو گرفتار کر لیا ،دوسرے نامعلوم شخص کی تلاش جاری ،پولیس نے طبی معائنہ بھی کروا لیا ،زناء بالجبرکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق نکیال شہر سے ملحق گاؤں ٹنگل کی رہائشی 22سالہ یتیم لڑکی ( ش) نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ وہ پڑاوہ چوک سے گزر رہی تھی کہ وہاں پر کار نمبر LRU86کھڑی تھی جس میں ڈرائیور بیٹھا تھا جبکہ اس کے قریب کھڑے باریش شخص بے اسے کہا بیٹی ادھر آؤ تمہارا جو مسئلہ ہے اسے میں حل کرواؤں گا بائی پاس روڈ پر موجود بیوٹی پارلر میں بیٹھ کر بات کرتے ہیں ادھر آؤ گاڑی میں بیٹھ جاؤ ،لڑکی گاڑی میں بیٹھ گئی ۔لیکن گاڑی بائی پاس روڈ پر رکنے کے بجائے جنگل کی طرف جانے لگی ،ڈرائیور نے میوزک بلند آواز میں لگا دیا تاکہ میری شور شرابے کی آواز باہر نہ جاسکے ،فرنٹ سیٹ پر موجود نا معلوم شخص درمیان سے پچھلی سیٹ پر آگیا اور منہ پر چادر رکھ کر دبا دیا اور گالم گلوچ کرنے لگا ،انہوں نے مجھے پیر نسوڑہ پہاڑی کے قریب لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا چونکہ میرا منہ مسلسل دبائے رکھنے سے میرے ہوش حواص بھی کنٹرول میں نہیں رہے تھے تاہم میں شور شرابا کرتی رہی لیکن میری آواز بھی دبا دی گئی ۔زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان مجھے واپس لے آئے ایک شخص نکیال غربی کے مقام پر اتر گیا جبکہ دوسرے نے مجھے گرلز کالج کے پاس مجھے سڑک کی نالی میں پھینک دیا

۔کچھ گزرنے والے لوگوں نے مجھے دیکھا اور میرے ورثاء کو اطلاع دی میرا بھائی آنے کے بعد تھانے جا ررہے تھے کہ کار پڑاوہ چوک میں کھڑی نظر آگئی ، میں نے شور مچا دیا ڈرائیور فرار ہو گیا ۔لڑکی نے بتایا کہ ہم نے پولیس میں رپورٹ دے دی اب ہمیں انصاف ملنا چاہیے انہوں نے چیف جسٹس آزاد کشمیر ،وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے اپیل کی کہ وہ اسے انصاف دلائیں ۔ دریں اثناء ایس ایچ او نکیال عامر فاروق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کی رپورٹ پر ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے ،گاڑی اور ڈرائیور بھی پکڑ لیا ہے، لڑکی کا طبی معائنہ بھی ہو چکا ہے رپورٹ آنے کے بعد مزید کاروائی کریں گے شفاف تفتیش کریں گے اور انصاف کے تقاضے پورے کریں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved