پیسے لینے کاالزام ،سلمان مجاہدکے ہاتھوں زیادتی کاشکارہونیوالی خاتون بھی میدان میں آگئی ۔۔بڑی بات کہہ دی
  14  فروری‬‮  2018     |     اہم خبریں

کراچی (ویب ڈیسک )ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون علینہ نے سلمان مجاہد بلوچ سے 40 لاکھ روپے لینے کی تردید کردی۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے علینہ خان کا کہنا تھا کہ جب 16 سال کی تھی تو اس وقت سلمان مجاہد بلوچ نے میرے ساتھ تعلق قائم کیا، یہ میرا پیچھا کیا کرتے تھے اور مجھے نوکری کا لالچ دے کر اسلام آباد لے کر گئے، پہلے انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں میرے لیے ایک کمرہ مختص کروایا اور جب میرا اعتماد حاصل کر لیا تو اس کے بعد مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون نے سلمان مجاہد بلوچ کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا شخص ہے جو صبح کے وقت آپ کو مارے گا اور شام

کو آپ کے پیر پکڑ کر معافی مانگے گا۔علینہ خان نے کہا کہ میں نے ایف آئی اے اور پولیس تھانوں میں درخواست جمع کرائی لیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، ایم کیو ایم اور پی ایس پی رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا لیکن انہوں نے بھی کسی قسم کی مدد نہیں کی۔دوسری جانب ایم کیو ایم کی سابق رہنما ارم عظم فاروقی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ علینہ نے دسمبر میں مجھ سے رابطہ کیا اور واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، میں نے ان کی مدد کی کوشش بھی کی لیکن اس وقت میں امریکا میں تھی اس لیے یہی مدد کر سکتی تھی کہ انہیں ایم کیو ایم اور پی ایس پی رہنماؤں کے نمبرز فراہم کردوں۔ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ میں نے علینہ کو مشورہ دیا تھا کہ اگر کوئی بات نہ سنے تو پریس کانفرنس کردیں اور سب کچھ کھل کر بتا دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور کسی ادارے نے علینہ کی مدد نہیں کی،الٹا اس کے گھر پر چھاپا مارا گیا۔ادھر خاتون کی جانب سے دائر درخواست کے باوجود سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا ہے۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں پیش آیا اس لیے اس کا مقدمہ بھی اسی تھانے میں درج ہو گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز علینہ خان نامی خاتون نے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا جب کہ سلمان مجاہد بلوچ نے بھی متاثرہ خاتون کے خلاف جعل سازی سے 40 لاکھ روپے بٹورنے کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved