ذرا گریبان میں جھانک کر بتائو۔۔۔ علی ترین الیکشن ہارنے کے بعد پہلی بار میڈیا پر آگئے۔۔موروثی سیاست کا طعنے پر ایسا جواب دے دیا جو مخالفین نے
  14  فروری‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے154ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے شکست کھانیوالے امیدوار علی ترین نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ہمیں ضرورت سے زیادہ خوش فہمی تھی کہ ہم با آسانی جیت پائیں گے۔ بد قسمتی سے ہم عوام کو ووٹ دینے کے لئے نکال نہیں سکے،2018ء میں ضرور کامیابی حاصل کریں گے۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں این اے154لودھراں سے شکست کھانیوالے تحریک انصاف کےامیدوار علی ترین نے کہا کہ ہم نے حکومت کے خلاف90ہزار ووٹ

حاصل کئے ہیں۔ ہم نے دن رات محنت کی ہے، بد قسمتی سے ہم ووٹرز کو نکال نہیں سکے۔ ہم پہلے سے خوشیاں منانا شروع ہو گئے تھے ۔ ہمیں خوش فہمی تھی کہ ہم با آسانی انتخابات جیت جائیں گے۔ علی ترین نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں آئیں گے، 2018ء کے الیکشن میں ضرور کامیابی حاصل کریں گے اور لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں کے لوگ صرف بنیادی سہولیات چاہتے ہیں، اس بار ہم ٹھنڈے ہو گئے تھے، اگلی بار نہیں ہوں گے، اگلی بار موقع ملا تو بنیادی مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ باقی سیاسی پارٹیوں میں سیاستدانوں کی دوسری نسل کو بھی عہدے ملے ہوئے ہیں، مجھے پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں ملا میں پارٹی کا کارکن ہوں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
13%
کوئی رائے نہیں
38%
پسند ںہیں آئی
25%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved