بھارتی اداکارہ مسافر ٹرین میں ہراسانی کا شکار
  24  فروری‬‮  2018     |      شوبز

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت میں آئے روز زیادتی اور ہراسانی کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔اور ان واقعات کی زد میں کئی بار معروف شخصیات بھی آ جاتی ہیں۔ہالی ووڈ میں کئی اداکاراؤں کے ساتھ تو جنسی زیادتی کی خبریں زیر گردش تھیں وہیں اب بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ بھی چلتی ٹرین میں ہراسمنٹ کا شکار ہو گئیں۔بھارتی میڈیا کی پورٹس کے مطابق اداکارہ سنوشا سنتوش کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ اُس وقت رونما ہوا جب وہ اپنی آبائی جگہ سے

فلم کی شوٹنگ کے لیے دوسرے شہر جا رہی تھیں تب انہیں رات کے اندھیرے میں 40 سالا شخص کی جانب سے ہراساں کرنے کی مبینہ کوشش کی گئی جس پر اداکارہ کی جانب سے شور کیا گیا تو وہاں موجود فلم کے رائٹر اور دیگر مسافروں نے ملزم کو پکڑ کر قریبی موجود ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سنوشا سنتوس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے کیونکہ انہوں نے دماغ کو حاضر رکھتے ہوئے ملزم کو پکڑے رکھا اور اپنے ساتھ ہونے والی ہراسانی کے واقعے کے خلاف آواز بلند کی جب کہ اُن کا یہ اقدام نہ صرف دیگر عورتوں کے لیے بھی ایک سبق ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved