ملک میں مزیدکتنے روزبارش ہوگی۔۔۔محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
  24  فروری‬‮  2018     |     اہم خبریں

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے شروع ہونے والی ہلکی بارش صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے جڑواں شہروں میں آج مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور فاٹا میں بھی کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر

برفباری کا امکان ہے۔آئندہ ایک سے دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ بارش ژوب میں پندرہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved