کس نے آخر وقت میں مسلم لیگ (ن) کی پیٹھ میں چھرا گھونپ ڈالا؟؟؟۔۔۔سینئر صحافی نے نیا پنڈورا باکس کھول ڈالا
  12  مارچ‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے متفقہ امیدوار سینیٹر صادق سنجرانی نئے چئیرمین سینیٹ بن گئے ہیں ۔انھوںنے اپنے مخالف امیدوار ظفر الحق کے 46کے مقابلے میں 57ووٹ حاصل کیے ۔ سینئر سیاسی تجزیہ کار اور صحافی سہیل وڑائچ نے مسلم لیگ (ن) کی شکست کو اپ سیٹ قرار دے دیا ۔ انھوں

نے کہا اس شکست کی ایک اہم وجہ مسلم لیگ (ن)کے اپنے اتحادیوں کا عین وقت پر حکومتی جماعت سے منہ موڑ لینا ہے ۔ ان میں ایم کیو ایم پاکستان اور فاٹا کے سینیٹرز شامل ہیں۔ انھوںنے کہا کہ انھی سینیٹرز کا آخری وقت میں فیصلہ چئیرمین سینیٹ کی سیٹ کےلئے فیصلہ کن ثابت ہوا۔ جبکہ ان کی رائے میں ن لیگ کے کسی سینیٹر نے اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا ہوگا۔ تاہم اس حوالے سے حقائق جلد سامنے آ جائیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved