مریم نواز نے غلطی سے ایک ایسی ٹویٹ کر ڈالی کہ جوابات میں ایسی ایسی تصاویر اور باتیں دیکھنا پڑ گئیں کہ وہ خود بھی گھبرا جائیں گی
  12  مارچ‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو شکست کے بعد مریم نواز بھی میدان میں آگئی ہیں اور مخالفین کو ایک غصے سے بھرا ہوا ٹویٹ کر ڈالا ہے جس میں انھوںنے کہا ہے " شطرنج کے مہرو، تم جیتے نہیں ، تمھیں شکست ہوئی ہے، ذراعوام کے سامنے تو آئو " مریم نواز کی اس ٹویٹ کے سامنے آتے ہی ان کے فالوورز نے ان کے شطرنج کے مہروں اور عوام کے سامنے آنے والے الفاظ کا پوسٹ مارٹم ہی شروع کر دیا ہے ۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے فالوورز نے ان کی ٹویٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ

بنانا شروع کر دیا ہے ۔ ایک صارف نے لکھا ہے " شطرنج کے مہروں کا کہہ کون رہا ہے جس کے پاپا کو پہلے جنرل ضیا اور پھر جنرل حمید گل لے کر آئے۔ آئی ایس آئی کے الیکشن کے لئے پیسے دینے کا بھی تو معاملہ چل رہا ہے " ایک اور صارف نے لکھا "عوام کے سامنے کل آپ کے والد اور پرسوں خواجہ آصف آئے تو تھے " اور ساتھ ہی وہ تصویر دے ڈالی جس میں سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف پر جوتا اچھالا جا رہا ہے ۔ اسی طرح کئی ایک لوگوںنے ان کی ٹویٹ کا جواب دے ڈالا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
76%
ٹھیک ہے
4%
کوئی رائے نہیں
4%
پسند ںہیں آئی
16%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved