صرف زبانی کہہ دینے سے طلاق نہیں ہوتی۔۔۔ اب طلاق دینے کیلئے کیا کرنا ہوگا،سپریم کورٹ نے اہم ترین فیصلہ سنادیا
  13  مارچ‬‮  2018     |     اہم خبریں

کراچی (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بیوی کو بیوی کو نان نفقہ دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران خاتون کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خاتون کے شوہر رشید قریشی نے پنی اہلیہ کو زبانی طلاق دی تھی اس لئے اسے طلاق تصور کیا جائے۔عدالت نے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف زبانی کہہ دینے سے طلاق نہیں

ہوتی۔طلاق ایک حساس معاملہ ہے۔زبانی طلاق کیسے ہو سکتی ہے؟عدالت نے سماعت کے دوران وکیل سے پوچھا کہ طلاق کہاں دی گئی اور اس کی دستاویزات کہاں ہیں؟جس کے بعد خاتون کے وکیل نے کہا کہ رشید قریشی نے اپنی اہلیہ کو بھری عدالت میں طلاق دی تھی۔جس کے بعد جسٹس سجاد اٖفضل نے کہا کہ کاغذی کاروائی مکمل ہونے تک طلاق تصور نہیں کی جائے گی۔ماتحت عدالت نے رشید قریشی کو اہلیہ کو ماہانہ5 ہزار روپے دینے کا حکم دے دیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved