سینیٹ اپوزیشن لیڈر ’’بس ہماراتمہاراساتھ یہاں تک تھا‘‘کل کے اتحادی پی پی اورپی ٹی آئی آج پھرایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑے ہوگئے
  13  مارچ‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب کے بعد اپوزیشن لیڈر کا محاذ گرم ہو گیا، سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف اور اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں آمنے سامنے آ گئیں۔ پیپلز پارٹی نے اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لئے مشاورت شروع کر دی جبکہ تحریکِ انصاف نے بھی اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اپنا حق قرار دیدیا۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا معاملہ ختم ہوتے ہی اپوزیشن لیڈر کے لئے محاذ گرم ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپنا قائدِ حزب اختلاف لانے کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے

۔ سینیٹر شیری رحمان قائدِ حزب اختلاف کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں جبکہ سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک کو بھی قائدِ حزب اختلاف بنانے پر مشاورت جاری ہے۔ پی پی قیادت پارٹی کے اندر مشاورت کے ساتھ ساتھ اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔ سینیٹ میں قائدِ حزب اختلاف کے عہدے کے حصول کے لئے تحریک انصاف بھی میدان میں آ گئی ہے۔ تحریکِ انصاف نے سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کا عہدہ مانگ لیا ہے۔ مرکزی ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر تحریک انصاف کا حق ہے۔ اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک سینیٹر اعظم سواتی کو دیدیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved