آن لائن ٹیکسی روزگار سے وابستہ ایک اور نوجوان ڈرائیور قتل
  13  مارچ‬‮  2018     |     اہم خبریں

راولپنڈی/ اسلام آباد(ویب ڈیسک) راولپنڈی اور اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قاتلوں کے نشانے پر، پندرہ روز میں دوسرا ڈرائیور قتل، سفاک قاتلوں نے نوجوان سجاول کو پانچ گولیاں ماریں۔آن لائن ٹیکسی کو روزگار کا ذریعہ بنانے والے ضلع بھکر کے رہائشی سجاول نے رات دس بجکر پینتیس منٹ پر آخری رائیڈ لی۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک لکھو پہنچنے پر گاڑی میں سوار افراد نے گاڑی چھیننے کی کوشش کی۔

مزاحمت پر گولیوں سے چھلنی کر کے سڑک پر پھینک دیا۔ تھانہ نصیر آباد پولیس کے مطابق ڈرائیور سجاول کو مقامی افراد نے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔قاتل جائےِ واردت سے کچھ فاصلے پر گاڑی بھی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے دوست کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے گاڑی تحویل میں لے لی جبکہ مقتول سجاول کی آبائی علاقے بھکر میں تدفین کر دی گئی ہے۔ دو ہفتے قبل بھی تھانہ گولڑہ کی حدود میں ہی آن لائن ٹیکسی کے کپتان کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved