نجی تعلیمی اداروں کافیسوں میں بے پناہ اضافہ،والدین سراپااحتجاج
  13  مارچ‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز) گلگت کابڑاتعلیمی ادارہ پبلک سکول اینڈ کالج کافیسوں میں اضافے کے اعلان کے بعد بچوں کے والدین سراپااحتجاج ہیں۔نجی تعلیمی اداروں کافیسوں میں بے پناہ اضافہ افسوسناک ہے ۔اس قسم کے فیصلوں سے غریب عوام اپنے بچوں کو ان اداروں میں داخلہ دلوانے سے قاصر رہیں گے۔ان خیالات کااظہار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سعید الرحمن نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل نجی تعلیمی اداروں میں فیسوں میں اضافے حوالے سے مقابلہ چل رہاہے جس سے غریب عوام کو نقصان ہورہاہے ۔محکمہ تعلیم کا اب تک کوئی نوٹس نہ لینا لمحہ فکریہ ہے

۔تعلیم کو مہنگی کردیں گے تو شرح تعلیم میں بہتری کیسے ممکن ہے ۔ گلگت بلتستان میں اوسط درجے کے لوگ رہتے ہیں انکی مالی حالت اتنی نہیں ہوتی کہ بھاری فیسیں برداشت کرسکیں۔انکا کہنا تھا کہ سیکریٹری تعلیم فیسوں کے مسئلے کا نوٹس لیں اور فیسوں میں اضافے کافیصلہ واپس لیاجائے ورنہ طلبہ احتجاج پرمجبور ہوجائنگے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved