گلگت،ڈپٹی کمشنر گلگت کی سربراہی میںآل سپورٹس ایسوسی ایشنز کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منقد ہوا
  13  مارچ‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) ڈپٹی کمشنر گلگت کی سربراہی میںآل سپورٹس ایسوسی ایشنز کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منقد ہوا ۔ اجلاس میں دس روزہ سپورٹس گالا کو شایان شان انداز میں منانے کا فیصلہ ، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈی سی سمیع اللہ فاروق کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں فٹ بال گلگت کے صدر محمد ذاکر ، ہاکی کمال حسین ، نیٹ بال نثار احمد ، باسکٹ بال مرزا سکندر ، فٹ سال سلیم رضا ، اتھلیٹکس امتیاز احمد ، کبڈی شان شاؤس اور چھپ بال سے ظہیر عباس نے شرکت کی ۔ ڈی سی سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل کو ایک پلیٹ فارم میں جمع کرنا حکومت کا وژن ہے اسلئے صوبائی حکومت کے مکمل تعاون اور چیف سیکریٹری کے حک پر تاریخ میں پہلی بار

گلگت بلتستان سپر لیگ کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ جی پی ایس ایل کی کامیابی اور خطے میں تمام کھیلوں کے انعقاد کا بھی اہامتما کیا گیا ہے ۔ سپورٹس گالا میں فٹ بال ، کرکٹ ، ہاکی ، نیٹ بال سمیت تمام کھیلوں کے انعقاد کو بھی یقینی بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کے پائیدار قیام امن کیلئے آل سپورٹس ایسوسی ایشنز کا کردار مثالی ہے اس سپورٹس گالا کے میگا ایونٹ کی کامیابی کیلئے بھی کلیدی کردار ادا کریں ۔ آخر میں آل سپورٹس ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر کے کھیلوں کے فروغ کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved