سینیٹ الیکشن میں عمران خان کی سیاست بے نقاب ہوگئی ،اسلم پرویز
  13  مارچ‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز ) ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان اسلم پرویز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں عمران خان کی سیاست بے نقاب ہوگئی ، پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر عمران خان نے ثابت کر دیا کہ کرپشن کے خلاف کا نعرہ صرف ووٹ لینے کیلئے تھا ، اگر عمران خان حقیقی طور پر کرپشن کے خلاف ہوتا تو وہ سینیٹ الیکشن میں پی پی پی کی حمایت کے بجائے اپنے امیدوار میدان میں لاتامگر

اس نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر آصف زرداری کی چوری اور کرپشن کی حمایت کی ہے ۔ اسلم پرویز نے مزید کہا کہ عمران خان کی دوغلی پالیسی کی وجہ سے تحریک انصاف کی سیاست اپنی موت مر گئی 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ کو شکست دینے کیلئے ایک خاص پلان تیار کیا گیا ہے مگر پاکستان کے عوام اس پلان کو ہر سطح پر شکست دینگے کیونکہ عدالت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے مسلم لیگ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved